Dec ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان امن پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کی خواہاں

پاکستان کے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ان کا گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کا خواہاں ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اس منصوبے کو مکمل کئے جانے کے خواہاں ہیں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ اس سلسلے میں ایرانی ماہرین کی ایک ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، اسلام آباد  تیل اور ایندھن سے متعلق پاکستان کی ضروریات کے پیش نظر اس منصوبے کی تکمیل کا خواہاں ہے۔

پاکستان کے لئے گیس پائپ لائن کے منصوبے پر مارچ دو ہزار چودہ میں عمل درآمد شروع ہوا مگر بعض ملکوں کی مداخلت کے نتیجے میں پاکستان میں اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران نے گیس پائپ لائن کے اس منصوبے سے متعلق تمام ضروری اقدامات پر عمل کیا ہے اور پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن بھی بچھا دی ہے اور اب اس پائپ لائن کو پاکستان کی جانب سے ہی آگے بڑھایا جانا ہو گا۔

ٹیگس