سارک اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام: پاکستان
Dec ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
پاکستان کی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ سارک اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہوا۔
پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ سارک چارٹر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے سارک کے مقاصد کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان سارک کو آگے لے جانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے عوام کے باہمی روابط کا حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھولنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
پاکستان کی سیکریٹری خارجہ نے زور دے کر کہا کہ سارک کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سارک کی تاجر برادری حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد گار ہوسکتی ہے۔