Dec ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں قیام امن پاکستان کی خواہش: عمران خان

پاکستان کےوزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان سے جو ہوا کریں گے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ پاکستان نے ابوظہبی میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں معاونت کی، دعا کریں امن لوٹ آئے اور افغان عوام پر 3 دہائیوں سے جاری آزمائش ختم ہو جب کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سے جو بن پڑا کریں گے۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان افغانستان میں 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے،جس میں پاکستان کے نمائندے بھی شریک تھے۔  قبل ازیں طالبان حکام اور امریکا کے خصوصی نمائندے برائے امن زلمے خلیل زاد کے درمیان قطر میں مذاکرات کے دودور ہوئے تھے۔

زلمے خلیل زاد کو افغانستان کے امور میں امریکی ایلچی مقرر کیے جانے کے بعد سے امریکہ اور طالبان کے درمیان یہ تیسرے بے نتیجہ مذاکرات ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ طاقت کے ذریعے افغانستان میں طالبان کو ختم کرنے اور امن قائم کرنے کے بہانے اس ملک پر قابض ہوا اور 17 سال تک اس ملک کے عوام کا قتل عام کرنے کے بعد اب اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے مذاکرات کا سہارا لے رہا ہے۔

 

ٹیگس