علاقے کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں ایران کے مثبت کردار کی قدردانی
Dec ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعاون سے علاقے کی سیکورٹی میں بہتری آئی ہے۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے گفتگو میں صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایران سرحد پر سیکورٹی رابطے و تعاون سے سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا امن سے گہرا تعلق ہے اور پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن واستحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا صوبے بلوچستان ایک جانب سی پیک اور گوادر بندرگاہ اور دوسری جانب ایران اور ایران کی چابہار بندرگاہ سے قریب واقع ہونے کی بنا پر خاص اہمیت کا حامل ہے۔