Jan ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کی قومی اسمبلی بحران کا شکار

پاکستان کےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر قائد حزب اختلاف اسمبلی میں نہیں آئے گا تو پھر قائد ایوان بھی نہیں آئے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما  نعیم الحق کی جانب سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کو منسوخ کرنے کے بیان کو کھلم کھلا دھمکی قرار دیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی دھمکی آمیز ٹویٹس پر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں اگر اپوزیشن لیڈر اسمبلی میں نہیں آئے گا تو وزیراعظم بھی ایوان میں نہیں آئیں گے۔

در ایں اثناء قومی اسمبلی کا کل کا اجلاس شور شرابے کے باعث اسپیکر نے منی بجٹ پر بحث اور اس کی منظوری کے بغیر ہی غیر معینہ مدت کے لیے ختم کر دیا۔

 

ٹیگس