سعودی ولیعہد کا دورہ پاکستان، احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون
Feb ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر مہم چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت پاکستان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف مہم چلانے اوراحتجاج کرنےپر پاکستان کی حکومت نے یہ ایکشن لیا ہے۔ پاکستان کے صحافتی اور سیاسی حلقے اس قسم کی کارروائی کو آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد ناگزیروجوہات کی بناء پراب 16 فروری کے بجائے 17 سے 18 فروری تک پاکستان کے دورے پرجائیں گے اور ان کے دورے کے خلاف پاکستان میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے۔