Mar ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر ریلوےشیخ رشید کا دورہ ایران

پاکستان کےوزیر ریلوے شیخ رشید تین روزہ سرکاری دورے پر آج ایران پہنچیں گے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید کل قزوین ، رشت  ریلوے لائن کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

شیخ رشید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے اور دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پاکستان کے وزیر ریلوے کے دورے کا مقصد دو جانبہ روابط کے فروغ خاص طور سے تہران، اسلام آباد ریلوے لائن کے پروجیکٹ میں بھر پور مشارکت ہے۔

 

ٹیگس