Mar ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی کی بینکاری عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی کے بارے میں آصف زرداری اور ان کی بہن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی کی بینکاری عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے وکلاء کے دلائل مکمل ہو گئے اور عدالت نے فیصلہ پندرہ مارچ تک محفوظ کر لیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق عدالت نے سابق صدرآصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع بھی کر دی۔بتایا گیا ہے کہ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ آصف علی زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

ٹیگس