سرحدی گذرگاہ کے بارے میں مذاکرات جاری رکھے جائیں گے، ہندوستان و پاکستان
کرتارپور نئی سرحدی گذرگاہ کے قیام کو حتمی شکل دینے کے لئے پاکستان و ہندوستان کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں ان مذاکرات کو جاری رکھے جانے سے اتفاق کیا گیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے وفد نے جمعرات کو اس سرحدی گذرگاہ کے مسودے کو آخری شکل دینے کے لئے اٹاری میں مذاکرات کئے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فریقین کے درمیان اس سلسلے میں مذاکرات کا دوسرا دور واگہ سرحدی علاقے مین منعقد ہو گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چھے روز دیگر پاکستان اور ہندوستان کے ٹیکنیکل ماہرین زیرو پوائنٹ علاقے میں کہ کرتارپور گردوارے کا راستہ جہاں پہنچ کر ختم ہو گا ایک نشست میں دونوں ملکوں کے حتمی سمجھوتے سے مطابقت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ کرتارپور سرحدی گذرگاہ کا اٹھائیس نومبر دو ہزار اٹھارہ کو افتتاح ہوا تھا جس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بعض ہندوستانی عہدیداروں نے شرکت کی تھی۔