Mar ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی کا فیصلہ، زرداری نے چیلنج کردیا

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا ہے

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقلی کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔آصف علی زرداری اور فریال تالپور بینکاری عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے کے لیے اپنے وکلاء کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچے جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ مقدمہ کراچی سے منتقل کرنے کے احکامات غیرقانونی ہیں۔واضح رہے کہ بینکنگ کورٹ نے جمعے کے روز میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت دی تھی۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بیس مارچ کو طلب کیا ہے۔

ٹیگس