امن و سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کیلئے کوششیں: ملیحہ لودھی
Mar ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
نیویارک میں پاکستانی مشن برائے اقوام متحدہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی اہلکاروں، پاکستانی سفارتکار اور امریکا میں مقیم سرکردہ پاکستانیوں نے شرکت کی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ میں امن وسلامتی اور بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
اس موقع پرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قوم کےجوش و ولولے نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط اور روشن ہے، آج تجدید عہد کا دن ہے کہ سب مل کر قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، ہمیں یکجا ہوکر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوشش کرنی ہوگی۔