Mar ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران میں سیلاب متاثرین سے پاکستان کا اعلان ہمدردی

ایران کے بعض صوبوں میں جاری ہونے والے سیلاب کے بعد پاکستان کی حکومت نے ایران کی حکومت، قوم اور سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور قوم، ایران میں سیلاب کے نتیجے میں بعض افراد کے لقمہ اجل بننے پر ایران کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں سیلاب سے گلستان، مازندران، فارس اور لرستان کے صوبے سیلاب سے، بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک انّیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ایک سو پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس