پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں: عمران خان
Mar ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آج جو کچھ ہو رہا ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں اور پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے، پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آج جو کچھ ہو رہا ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے جس پر اس کے شکرگزار ہیں لیکن یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان چین کی کلائنٹ ریاست بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور اس مرتبہ پاکستان آخری بار آئی ایم ایف سے رجوع کرے گا۔