امریکی ناظم الامور کی پاکستانی دفتر خارجہ میں طلبی
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کابل میں متعین امریکی سفیر کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف دیئے گئے بیان پر احتجاج درج کرانے کے لئے اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو طلب کر لیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور سے کہا کہ وہ کابل میں متعین امریکی سفیر جان بس کے بیان کے بارے میں جو انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیا ہے، وضاحت پیش کریں-
کابل میں امریکی سفیر نے کہا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ افغانستان کے داخلی مسائل اور اس ملک میں امن کی کوششوں کو مد نظر رکھیں-
یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں نگراں حکومت کے قیام سے ملک میں انتخابات کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اس بیان کو افغانستان کے داخلی مسائل میں مداخلت نہں سمجھنا چاہئے۔