حکومت پاکستان کو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کی دھمکی
Apr ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر گذشتہ سال کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ملین مارچ کی دھمکی دی ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے پاکستان کے شہر سرگودھا میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت گذشتہ سال کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا نتیجہ ہے اس لئے سیاسی قوتوں کو چاہئے کہ ملک اور جمہوری نظام کے دفاع میں میدان عمل میں اتر آئیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انھوں نے ملین مارچ کی کمپین شروع کر دی ہے اور اس مسئلے میں مختلف سیاسی شخصیات منجملہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری سے گفتگو کی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت مخالف عنقریب ملین مارچ سے پورا دارالحکومت اسلام آباد بند ہو جائے گا۔