اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آصف زرداری کو نوٹس جاری
Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نا اہلی کی درخواست پر سابق صدر آصف زرداری کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کی رکنیت کے لئے نااہلی کی درخواست پرسابق صدر آصف علی زرداری کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کیا ہے ۔سابق صدر آصف علی زرداری کی پارلیمنٹ کی رکنیت کے لئے نااہلی کے لیے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان اور عثمان ڈار کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔سماعت کےدوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر آصف زرداری سے دو ہفتے میں جواب داخل کرانے کا نوٹس جاری کردیا ۔