Apr ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: آصف زرداری کے بارے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق بدھ کو سابق صدر آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔
عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے دوران دونوں کی عبوری ضمانت میں انتیس اپریل تک توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو دس اپریل تک عبوری ضمانت دی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب کو شق وار جواب داخل کرانے کا حکم دیا تھا اور آصف زرداری اور فریال تالپور کو ہر سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

 

ٹیگس