شمال مغربی پاکستان میں سیلاب
Apr ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
شمال مغربی پاکستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں چھے افراد جاں بحق ہو گئے۔
قدرتی آفات سے متعلق صوبائی ادارے کے سربراہ تیمور خان نے بتایا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں افغان سرحد کے قریب واقع بہت سے علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نتیجے میں درجنوں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور بعض علاقوں کی بجلی بھی منقطع ہو گئی ہے۔
انہوں نے بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں چھے افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔