Apr ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں جاری بدامنی پر پاکستان کے وزیر اعظم کا انتباہ

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان میں گذشتہ چار عشروں سے جاری بدامنی و عدم استحکام کا علاقے کے امن و سلامتی پر منفی اثر پڑا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے انتظار کے بعد افغانستان میں امن و آشتی کے عمل کو مضبوط و مستحکم بنائے جانے کا تاریخی دور آ گیا ہے۔
عمران خان نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن اور اندرون ملک امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان میں تشدد و بدامنی، پاکستان کے لئے باعث تشویش ہے اور افغان فریقوں کو چاہئے کہ امن کا سنہری موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان کا ملک، افغانستان کی اندرونی کشیدگی میں ایک فریق کی حیثیت سے ہرگز کوئی مداخلت نہں کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ کی مداخلت اور طالبان گروہ کے ساتھ اس کے علیحدہ مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان کے امن مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس