May ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • عالمی تنازعات حل کرانے میں اقوام متحدہ کی ناکامی پر پاکستان کا اظہار افسوس

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مختلف بین الاقوامی تنازعات منجملہ فلسطین، کشمیر، یمن اور شام کا بحران حل کرانے میں اقوام متحدہ کی ناتوانی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق اخبار نیشن نے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے اراکین سے  کہا ہے کہ دنیا میں امن کو فروغ دینے کے لئے فلسطین اور کشمیر کا تنازعہ حل کرایا جانا ضروری ہے اور ان مسائل کو حل کرانے میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی ناتوانی قابل افسوس ہےانھوں نے یہ بھی کہا کہ لیبیا، شام اور یمن میں بیرونی مداخلت کے مزید خطرات سامنے آ رہے ہیں جبکہ مغربی ایشیا اور دنیا کے تمام علاقوں میں قیام امن کے لئے بین الاقوامی قوانین و اصول اور اقوام متحدہ کے منشور کی پابندی کئے جانے کی ضرورت ہے۔

 

ٹیگس