پاکستان اقوام متحدہ امن مشن کا بڑا شراکت دار: ملیحہ لودھی
پاکستان کا کہنا ہے کہ دیرپا امن کے لئے امن مشنز کے ساتھ سیاسی مذاکرات کا عمل بھی شروع ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دیرپا امن کے لئے امن مشنز کے ساتھ سیاسی مذاکرات کا عمل بھی شروع ہونا چاہیے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مشنز میں پاکستان کا کردار ہماری امن کوششوں کا ثبوت ہے، پاکستان چھ دہائیوں سے اقوام متحدہ امن مشن میں شریک ہے اور پاکستان اقوام متحدہ امن مشن کا بڑا شراکت دار ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے امن مشن میں شریک غیرملکی دستوں کو تربیت کی پیشکش کی، پاک و ہند سرحد پراقوام متحدہ امن مبصرین غیرمستحکم اور خراب ماحول میں کام کر رہے ہیں، پاکستان نے مرکز برائے عالمی امن و استحکام قائم کرکے تربیتی سرگرمیوں کو ادارہ جاتی شکل دے دی اور دیرپا امن و استحکام کے لئے امن مشنز کے ساتھ ساتھ سیاسی مذاکرات کا عمل بھی شروع کیا جانا چاہیے۔