آصف علی زرداری کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
May ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع دے دی ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو بدھ کو مزید دو تفتیشوں میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی ہے۔ یہ ضمانت ایسی حالت میں منظورہوئی کہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ پارک لین کیس کا مقدمہ تیار ہوچکا ہے اور آصف علی زرداری کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں ۔ عدالت نے آصف علی زرداری کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے کے عوض عبوری ضمانت منظور کی ہے ۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے عبوری ضمانتوں کی منظوری کے بعد عدالت سے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اب وہ سڑکوں پر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔