May ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • عید کے بعد عمران حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عید کے بعد پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کےسابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی جبکہ ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں، جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کر لے گا جبکہ لوگوں کو پہلے امیر بناؤ اور پھر ٹیکس لگاؤ۔

عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے حوالے سے سابق صدر نے کہا کہ اس بات کا ان کو بھی اندازہ ہے اس لیے تو کیسز بن رہے ہیں، پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔

ٹیگس