پاکستان کے وفاقی وزیر، سردارعلی محمد مہرانتقال کرگئے
May ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق خانپور مہر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں منگل کی صبح سحری کے وقت سردارعلی محمد مہر کو دل کی تکلیف ہوئی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان نے وفاقی وزیرعلی محمد مہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم سردار علی محمد مہر این اے 205 گھوٹکی 2 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھےاور وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں نارکوٹکس کنٹرول کے وزیر تھے، ان کی عمر 52 سال تھی۔
پرویز مشرف کے دور حکومت میں سردارعلی محمد مہر 2002ء سے 2004ء تک وزیر اعلیٰ سندھ بھی رہے ہیں۔