کوئٹہ دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
May ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
پاکستان کے شہر کوئٹہ کی مسجد پر دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔
جمعے کے روز کوئٹہ کی مسجد رحمانیہ کے قریب ہونے والے بم کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جن میں اس مسجد کے خطیب جمعہ مولوی عطا الرحمان بھی شامل ہیں۔اس بم دھماکے میں قریب کے مکانات کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔اس سے قبل اس دھماکے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر دی گئی تھی۔ماہ مبارک رمضان کے آغاز کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والا یہ چوتھا دہشت گردانہ حملہ شمار ہوتا ہے۔