خطے میں قیام امن خواہش بھی ترجیح بھی: پاکستان
May ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
پاکستان نے ایک بار پھر ہندوستان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کےوفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئی ہندوستانی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، دونوں ہمسایہ ممالک کو خطے میں امن کے قیام کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا پڑے گا۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کا قیام خواہش بھی ہے اور ترجیح بھی، افغانستان خطے میں اہم ملک ہے، افغانستان سے ملحقہ تمام ہمسایہ ممالک کا امن افغانستان سے وابستہ ہے۔
پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ خواہش ہے افغانستان میں امن قائم ہو تاکہ پائیدار علاقائی استحکام کی راہ ہموار ہو، دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تشویش یے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر کے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے، بدقسمتی سے پچھلی حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کیا۔