Jun ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش

پاکستان میں سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب نے منگل کو احتساب عدالت میں پیش کردیا -

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو منگل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔

نیب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس کے تین سو اہلکار نیب پنڈی کے دفتر پر اور احتساب عدالت کے باہر پانچ سو پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔

اس کے علاوہ نیب عدالت اور نیب پنڈی کے باہر رینجر فورس کے اہلکار بھی گشت کر تے رہے جبکہ نیب پنڈی کے دونوں اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند کردی گئی تھیں ۔اس موقع پر پی پی کارکنوں کو آب پارہ چوک سےآگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جعلی اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا تھا۔

ٹیگس