Jun ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں آصف زرداری کی بہن کی بھی گرفتاری

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے جمعے کے روز فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے جس کے بعد اسلام آباد کے زرداری ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا گیا جہاں وہ اس وقت مقیم ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ نیب کی خواتین اہلکار زرداری ہاؤس ہی میں فریال تالپور سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تفتیش کریں گی۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور ان کے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، سندھ بینک اور سمٹ بینک میں موجود انتیس بے نام کھاتوں میں موجود رقم کی لاگت ابتدائی طور پر پینتس ارب روپے بتائی گئی ہے۔

 

ٹیگس