Jul ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر دھماکہ، 5 فوجی اہلکار ہلاک

ایل او سی کے چھمب سیکٹر پر دھماکے سے 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کی تحصیل برنالہ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے،  دھماکے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں پیش آیا ہے۔

ٹیگس