Jul ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • جماعت الدعوہ کے سربراہ پردہشت گردی کے مقدمات درج

کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات درج کرلیے گئے۔

محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

ان تنظیموں میں دعوہ الارشاد ٹرسٹ ، معاذ بن جبل ٹرسٹ ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاونڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ شامل ہیں اور مقدمات میں حافظ محمد سعید، عبدالرحمان مکی، امیر حمزہ، محمد یحییٰ عزیز کو نامزد کیا گیا ہے۔

تمام ملزمان پر ٹرسٹس کے نام پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل بھی ان تنظیموں کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔

ٹیگس