بدعنوانیوں میں ملوث عناصر بغیرسزا کےنہیں بچ سکتے، عمران خان
Jul ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم نے ایک بار پھر مالی بدعنوانیوں میں ملوث عناصر کو سزا دیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملک بارہ ارب ڈالر کی مالیاتی بدعنوانیوں کا سامنا ہے اور اگر بدعنوان عناصر کو سزائیں نہ دی گئیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے ایک بار پھر پر زور انداز میں کہا کہ کرپٹ لوگوں کو کبھی این آر او نہیں دوں گا کیونکہ این آر او دینا قوم سے غداری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈران حکومت مخالف تحریک چلا کر این آر او حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کا وزیراعظم بننے سے پہلے عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک میں اقتصادی اصلاحات نافذ اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے۔