Jul ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: 1252 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کے مد نظر پاکستان میں کام کرنے والی ایک ہزار 252 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی شرائط  اور وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر 1252 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، منسوخی کے احکامات محکمہ انڈسٹریز نے جاری کئے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ انڈسٹریز کے مطابق این جی اوز کی منسوخی کا فیصلہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کی روشنی میں کیا گیا ہے، این جی اوز بغیر رجسٹریشن اور تجدید سے مختلف کاموں میں مصروف تھیں، این جی اوز کو 15جولائی تک تجدید اور مالی معاملات بارے آگاہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں تاہم تمام این جی اوز ہدایات پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہیں۔ محکمہ انڈسٹریز نے این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرکے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے۔

ٹیگس