Jul ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گرفتار

پاکستان کےسابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کواب سے تھوڑی دیر پہلے نیب راولپنڈی نے گرفتار کر لیا۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔ تاہم پاکستان کےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مصروفیات کے باعث آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش نہ ہوئے۔

واضح رہے کہ  شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت میں بحیثیت وزیر پیٹرولیم قطر سے ایل این جی کا معاہدہ کیا تھا اور 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ وہ اس ٹھیکے میں خود بھی حصہ دار ہیں، اس سلسلے میں نیب کی سفارش پر ان کا نام ای سی ایل میں بھی شامل ہے، شاہد خاقان عباسی نے کسی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل نہیں کی تھی۔

شاہد خاقان عباسی مسلم (ن) کے دورِ حکومت میں پہلے وزیر پیٹرولیم رہے اورپاناما کیس میں میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد انہیں وزیراعظم بنایا گیا۔

ٹیگس