Jul ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ نے اگرجنگ مسلط کی توایران کا ساتھ دیں گے: سنی اتحاد کونسل

سعودی عرب اگلے سو سال بھی لگا لے تب بھی وہ یمنیوں کو شکست نہیں دے سکتا۔

سنی اتحاد کونسل کے چیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اگر ایران پرجنگ مسلط کی گئی تو برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے ہم ایران کا بھرپور ساتھ دیں گےاور حکومت پاکستان اس بات کا اعلان کرے کہ جنگ کی صورت میں ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہونگے، ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجوہات ہیں، اول یہ کہ ایران ہمارا پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انسان اور قومیں ہمیشہ اس وقت پہچانی جاتی ہیں، جب وہ مشکل وقت ہوتی ہیں، ایسے حالات میں اپنے دوستوں اور دشمنوں کا تعین کرتی ہیں۔ 1965ء کی جنگ کے اندر جب مشکل وقت تھا تو جس طریقے سے ایران نے ہماری مدد کی، اس کی نظیر نہیں ملتی، وہ فیولنگ کے معاملات ہوں یا فنانشل معاملات، ہر محاذ پر ایران نے ساتھ دیا تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ بحیثیت قوم 1965ء کا احسان ہمارے اوپر ایک قرض کی صورت میں موجود ہے اور اگر ہم زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں اور خدا نخواستہ امریکا کوئی ایسا مس ایڈونچر کرتا ہے تو یہ بہترین وقت ہے کہ ہم وہ احسان چکا دیں اور مشکل وقت میں اپنے محسنوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی اس سے زیادہ بے عزتی کیا ہوسکتی ہے کہ دنیا کا اسٹیٹ آف آرٹ اسلحہ ان کے پاس موجود ہے، پیسہ ان کے پاس ہے، دنیا کی سپر پاور ان کے ساتھ کھڑی ہے، 41 ممالک کا فوجی اتحاد ان کے ساتھ ہے، اسکے باوجود یمن کی معصوم عوام جن کے پاس نہ پیسہ ہے، نہ اسلحۃ ہے، سوائے ایمان کی دولت کے، مگر یہ ان کو شکست نہیں دے سکے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب اگلے سو سال بھی لگا لے تو وہ اس ایمان کو شکست نہیں دے سکتا، جو یمنی لوگوں کے اندر ہے اس کا ادراک دیر یا جلد سعودی عرب کو ہو جائے گا۔

ٹیگس