عافیہ دو، جاسوس لو: عمران خان
عمران خان کے دورہ امریکہ سے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے سے متعلق چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔
امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی ہو سکتی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ شکیل آفریدی کا درجہ پاکستان میں جاسوس کا ہے، ہم امریکا کے اتحادی تھے، اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں پاکستان کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ دو امریکی اور ایک آسٹریلوی مغوی اس وقت افغانستان میں ہے، پاکستان ان کی رہائی کی کوشش کر رہا ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں اس حوالے سے اچھی خبر کے لیے پر امید ہیں۔
عمران خان نے انٹرویومیں مزیدکہاکہ افغانستان کا مسئلہ حل نہ ہوا تو داعش پوری دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن جائے گی، خطے میں امن چاہتے ہیں، ایران کے مسئلے پر مصالحت کے حق میں ہیں، مصالحت کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔