Jul ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف اشتعال انگیزی کے خطرناک نتائج پر پاکستان کے وزیر اعظم کا انتباہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے انتباہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کے ناگوار نتائج برآمد ہوں گے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے واشنگٹن میں امریکن پیس انسٹیٹیوٹ سے، اپنے خطاب میں ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو دوستانہ اور منطقی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کے ناگوار نتائج برآمد ہوں گے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ بیشتر ممالک علاقے میں ممکنہ جنگ کے المناک نتائج کی گہرائی سے ناواقف ہیں اس لئے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایسی پوزیشن میں، نہیں لا کھڑا کیا جانا چاہئے کہ جس کے نتیجے میں علاقے میں کوئی جنگ وقوع پذیر ہو سکے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی جنگ کے پورے علاقے کے لئے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اس لئے کہ پڑوسی ملکوں میں ایران کے بہت زیادہ حامی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔

ٹیگس