ایران کے خلاف فوجی اقدام امریکا کے لئے انتہائی خطرناک ہوگا، عمران خان
Aug ۰۴, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایران کے ساتھ ہر طرح کی کشیدگی بڑھانے یا تہران کے خلاف امریکا کے کسی بھی ممکنہ فوجی حملے کی بابت واشنگٹن کو خبردار کیا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پر امریکا کی طرف سے حملہ کرنے کی کوئی بھی غلطی علاقے کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنے گی۔
عمران خان نے کہا کہ امریکا کو ایران کے بارے میں اندازے کی غلطی نہیں کرنا چاہئے اور اس کا موازنہ علاقے کے دیگر ممالک سے بھی نہیں کرنا چاہئے۔
پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ایران پر حملہ خود امریکا کے لئے کتنا خطرناک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ علاقے میں کشیدگی کو ختم یا کم کرانے کی اپنی پوری کوشش کریں گے۔