Aug ۰۴, ۲۰۱۹ ۲۲:۱۲ Asia/Tehran
  • شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی اکتیسویں برسی

قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی اکتیسویں برسی کے موقع پر پاراچنار میں شہید کے مزار پر برسی کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا

قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی اکتیسویں برسی کے اجتماع میں بڑی تعداد میں ان کے عقیدت مندوں اور چاہنے والوں نے شرکت کی -

شہید کے مزار پر منعقد ہونے والے اس اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی عالمی سطح پر اتحاد بین الملسمین کے داعی اور علمبردار تھے -

مقررین نے کہا کہ ملک میں اسلام دشمن عناصر نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضا کو اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہوئے علامہ عارف حسینی کو  شہید کرنے کا فیصلہ کرلیا -

مقررین نے کہا کہ ہمارے مکتب فکر کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جو نام نہاد مسلم قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کررہی ہیں وہ پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خیانت کررہی ہیں-

شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے مزار پر برسی کے عظیم الشان پروگرام سے جن مقررین نے خطاب کیا ان میں تحریک حسینی کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی ، سابق صوبائی مشیر علامہ رمضان توقیر اورشیعہ علما کونسل کے صدر علامہ سید محمد سبطین سبزواری شامل تھے -

یاد رہے کہ عالمی سامراج سے وابستہ دہشت گردوں نے پانچ اگست انیس سو اٹھاسی کو قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ عارف حسین الحسینی کو نماز صبح کے وقت گولی مار کر شہید کردیا تھا -

ٹیگس