Aug ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • کشمیر میں مذہبی بندشیں لگائے جانے کی مذمت

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیر میں مذہبی بندشوں کی بنا پر کشمیری عوام نہ صرف نماز عید ادا نہیں کر سکے بلکہ قربانی کرنے اور اپنی مذہبی رسوسات کی ادائیگی سے بھی محروم رہے۔

اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کی رات جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیر کے علاقے میں مذہبی آزادی کی روک تھام، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

اس بیان میں عالمی برادری خاص طور سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیر میں مذہبی آزادی ختم کرنے سے متعلق حکومت ہندوستان کے اقدامات کے خلاف موقف اختیار کرے۔

پاکستان کی جانب سے ہندوستان پر کشمیر میں نماز عید پر پابندی کا الزام ایسی حالت میں عائد کیا گیا ہے کہ ہندوستان کی حکومت اور ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ کشمیر میں عید کا تہوار پرامن طور پر منایا گیا اور کشمیری عوام نے نماز عید ادا کرنے کے علاوہ قربانیاں کیں اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

ٹیگس