کشمیر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ ایک اور پاکستانی فوجی جاں بحق
کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں جمعےکو ایک اور پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگیا ہے۔
ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ پاکستانی فوج نے جمعے کو اعلان کیا کہ کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ میں محمد شیراز نامی ایک پاکستانی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
مذکورہ پاکستانی فوجی کی ہلاکت کے ساتھ ہی گذشتہ چوبیس گھنٹے میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ میں مارے گئے پاکستانی فوجیوں کی تعداد چھے ہوگئی ہے۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کوکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اسلام آباد میں ہندوستانی ناظم الامور کو طلب کرکے ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ میں پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر احتجاج کیا تھا۔ پانچ اگست کو ہندوستانی حکومت کے ذریعے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردئے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔