Aug ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • محرم الحرام کی آمد اور پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال

پاکستان میں ماہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جاتے ہیں۔

پاکستان میں ماہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ ساتھ نویں اور دسویں محرم کو عام تعطیل کی جاتی ہے اورسندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری جبکہ یکم سے 10 محرم تک اسلحہ کی نمائش پر پابندی  عائد کردی گئی ہے۔

حکومت سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی یکم محرم سے دس محرم تک نافذ رہے گی۔

خواتین، بچے، بزرگ، صحافی اور وردی میں موجود سیکیورٹی اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔

محرم کی مجالس اور ماتمی جلوسوں کے علاوہ 5 افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔

شہر میں وال چاکنگ اور بینرز لگانے کی ممانعت ہوگی جبکہ شرانگیز بیانات پر مبنی آڈیو، ویڈیو کیسٹس، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

 

ٹیگس