Sep ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید

پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر نے کہا ہے کہ مختلف فرقوں میں بٹنے کی بجائے وحدت ضروری ہے۔

پاکستان کےوفاقی وزارتِ مذہبی امور میں منعقدہ محرم الحرام کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس  کے بعد وزیرِ مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ محرم الحرام  میں اتحاد و وحدت ضروری ہے اور انبیائے کرام، اہلِ بیت اطہار اورصحابۂ و اولیائے کرام کی عزت و تکریم کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر محبت اور رواداری کو فروغ دیں، ایک دوسرے کے اکابرین کے بارے میں احترام کیا جائے، علماو مقررین اپنی تقریروں میں اشتعال سے گریز کریں اور میڈیا نفرت پھیلانے والے لوگوں کو موقع نہ دے۔

وفاقی وزارتِ مذہبی امور میں منعقدہ اہم اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء نے شرکت کی۔

ٹیگس