Sep ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 2 روز تک موبائل فون سروس معطل

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ملک کے تمام شہروں کے کچھ مخصوص علاقوں میں آج 9 اور کل 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل رہے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون سروسز کی بندش کے اوقات اور دورانیے کی تصدیق نہیں کی تاہم توقع ہے کہ جن علاقوں سے محرم الحرام کے جلوس گزرتے ہیں وہاں صبح سے لے کر شام 6 بجے تک موبائل سروس بند ہوگی۔ جلوس میں عزاداروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے تمام شہروں کے ان علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی جن کی نشاندہی ضلعی انتظامیہ یا پولیس نے کی ہو۔

اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی ہدایات پی ٹی اے کو بھجوادی گئیں جو تمام موبائل آپریٹر کی جانب سے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے متعلقہ حکام پورے شہر کے تمام علاقوں کے بجائے ان مخصوص علاقوں میں موبائل سروسز معطل کرتے ہیں جہاں سے محرم الحرام کے جلوس کا گزر ہوتا ہے۔

ٹیگس