Sep ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۸ Asia/Tehran
  • عاشورائے حسینی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

عاشورائے حسینی کے ماتمی جلوس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں دسویں محرم کے جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 بھی نافذ کیا گیا ہے اور جلوس کے راستوں پر سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے مکمل نگاہ رکھی جائے گی۔

پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور سیکورٹی کے پیش نظر موبائل سروس صبح سے شام تک بند رہے گی۔

عاشور کے جلوس کے سلسلے میں چھوٹے بڑےعلاقوں کو کنٹینر اور خاردار تاروں کے ذریعے بند کر دیا گیا ہے اور جلوس کے راستے میں آنے والی تمام عمارتوں کی چھتوں پر پولیس فورس کے اسپیشل اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیا جا رہا ہے اور تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جلوس کے دوران کسی قسم کے ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

ٹیگس