Sep ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • عمران خان نے کی دہشتگردانہ حملے کی مذمت

پاکستان کے وزیراعظم نے افغان صدر کو فون کر کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کےافغانستان میں گزشتہ روز ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور حملے میں افغان صدر کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں عمران خان نے اشرف غنی سے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں استحکام کا خواہاں ہے اور افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

عمران خان نے حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل افغان صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب خود کش دھماکے اور ایک اور دھماکے میں کم از کم  48 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو ئے تھے تاہم صدر اشرف غنی دھماکے میں محفوظ رہے۔

ٹیگس