اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے
نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے معاملے میں پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے اور پاکستان کے ذریعے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے تعلق سے مغربی میڈیا میں آنے والی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں - انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور مسئلہ فلسطین اسی صورت میں حل ہوسکتا ہے جب ایک آزاد فلسطینی مملکت قائم ہو جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو -
اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے کسی بھی طرح کے تعلقات نہیں ہیں تاہم پچھلے دنوں مغربی ذرائع ابلاغ نے ایسی خبریں نشر کی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ممکن ہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات برقرار ہوجائیں -
اس سے پہلے بھی اسلام آباد اعلان کرچکا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کرے گا -