ہندوستانی فوج کے سربراہ کے بیان پر پاکستان کا ردعمل
پاکستانی فوج کے ترجمان نے ہندوستانی فوج کے کمانڈر کے اس بیان کو مایوس کن قراردیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح افراد کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہيں تباہ کردیا ہے
پاکستانی فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ہندوستانی فوج کے سربراہ بیپن راوت کے اس بیان کو کہ ان کی فوج نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں جیش محمد تنظیم کے تین ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے مسترد کرتے ہيں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ کا یہ بیان مایوس کن ہے -
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں تعینات ہندوستانی سفارتکاروں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ علاقے میں جائيں اور اپنی فوج کے کمانڈر کے بیان کی روشنی میں وہاں کا معائنہ کریں -
ہندوستانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے جیش محمد کے تین ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے - جن میں دس پاکستانی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں -