غزہ پر صیہونی بربریت جاری ، جڑواں بچے سمیت کئی شہید
غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ اور دہشت گردانہ حملوں میں آج بھی دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں آج شہید ہونے والے افراد میں دو چھے سالہ جڑواں بچے بھی شامل ہیں جو اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنے۔
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تقریبا بیس عمارتوں کو تباہ کیا گیا کہ جن میں درجنوں فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئیں۔
دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے شمالی علاقوں سے فلسطینیوں کو جنوب میں نقل مکانی پر مجبور کرنے کے لیے بمباری کا سلسلہ جاری ہےاور غزہ میں اونچی عمارتوں اور رہائشی مکانات کو بمباری کرکے تباہ کرنا صیہونی حکومت کی ایک خطرناک اسٹریٹجی ہے۔
خبروں میں کہا گیا ہے گذشتہ اگست کے مہینے سے اب تک اٹھارہ سو عمارتوں اور مکانات کو صیہونی فوج نے ہوائي حملے کرکے تباہ کردئے ہیں جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی بے گھر اور سیکڑوں کی تعداد میں شہید ہوئے ہیں ۔