Sep ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • صدر پزشکیان: ایران قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر قطر کے امیر تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: اس ملاقات میں صدر پزشکیان نے دوحہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی اور عرب ملکوں کو صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح متحد ہوجانا چاہئے۔

امیر قطر نے بھی دوحہ کے لئے ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو پورے خطے اور دنیا کے لئے خطرہ قرار دیا۔ دوحہ میں سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر اور عراق کے وزیر اعظم کی بھی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں صدر مسعود پیزکیان اور عراقی وزیر اعظم محمد الشیعہ السودانی نے خطے میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے اور غاصب حکومت کے جرائم کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلامی اور عرب ممالک کے سربراہوں کا غیر معمولی سربراہی اجلاس اس وقت جاری ہے۔

ٹیگس