Oct ۲۲, ۲۰۱۹ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • آصف علی زرداری طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل

منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹس کیس میں زیر حراست پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی معائنہ کے لیے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔اور ان کے عدالتی ریمانڈ میں بھی توسیع کردی گئی ہے

آصف علی زرداری سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا کہ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن واپس اڈیالہ جیل بھیجنے یا اسپتال میں داخل کرانے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ تاہم ان کے عدالتی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہےسابق صدر اور ان کے وکیل کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ آصف علی زرداری کو شوگر اور دل کا عارضہ لاحق ہے لہذا انہیں اسپتال منتقل کردیا جائے۔قبل ازیں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے عدالتی ریمانڈ میں بارہ نومبر تک توسیع کردی تھی۔

ٹیگس